(ن) کے اراکین اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے حلقہ بندیوں کی بحث کے دوران ایکدوسرے کے پول کھول دئیے

رانا تجمل کاوحید گل پر 2002 اور 2006 میں ان کی اجازت سے (ق)لیگ کو ووٹ دینے کا الزام ،وحید گل کی تردید

اتوار 20 مئی 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے حلقہ بندیوں کی بحث کے دوران ایک دوسرے کے پول کھول دئیے،تلخ کلامی کے دوران رانا تجمل نے وحید گل پر 2002 اور 2006 میں ان کی اجازت سے (ق)لیگ کو ووٹ دینے کا الزام عائد کر دیا جبکہ وحید گل نے الزامات کی تردید کردی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حکمران جماعت کے اراکین پنجاب اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل حلقہ بندیوں کے معاملے پر بحث و تقرار کر رہے ہیں جس میںتلخی بھی نمایاں تھی۔

رانا تجمل حسین وحید گل کے منہ پر کہا کہ آپ نے 2002اور2006ء میں ان کی اجازت سے (ق) لیگ کو ووٹ دیا جس کی وحید گل نے تردید کی ۔وحید گل نے اپنے موقف میں کہا کہ میں وہ پہلا شخص تھا جس نے مشرف کے خلاف جلوس نکالا اور اس پر قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور ماریں بھی کھائیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک بڑی جماعت ہے اس طرح کی چھوٹی موٹی باتیں اور اختلافات ہو جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں