رمضان را شن اللہ کی رضا کیلئے تقسیم کر تے ہیں‘شجاعت علی اعوا ن /فہیم بٹ

ر مضا ن المبار ک کا فلسفہ یہی ہے کہ ہم غر یب لو گو ں کو اپنی خو شیو ں کے مو قع پر یاد رکھیں‘تقریب سے خطاب

اتوار 20 مئی 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) احساس و یلفیئر سو سا ئٹی کی جا نب سے ہر سا ل کی طرح ا س سا ل بھی مستحق مسلم خاندانو ں میں ر مضان کا ر اشن تقسیم کرنے کی تقر یب مقامی شادی ہال میں منعقدہ ہو ئی جس میں سو سا ئٹی کے صدر شجاعت علی اعوا ن ‘ سنیئر ایگز یکٹو پر یذ یڈنٹ فہیم بٹ ‘ جنر ل سیکرٹری مد ثر اقبا ل خان ‘سنیئر وائس پر یذیڈ نٹ مد ثر ر فیق ‘ وا ئس پر یدیڈ نٹ کا شف ہما یو ں خان ‘ فنا نس سیکرٹری محمد منیراور تمام کو آ ر ڈینیٹرز نے شرکت کی ۔

سو سا ئٹی کے صدر شجاعت علی اعوا ن نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ تقر یب جذ بہ ایثار و شعار اور حصو ل ر ضا ء الٰہی کے مقصد کے پیش نظر انفا ق فی سبیل اللہ کے جذ با ت سے مملوء و معمو ر ہے ہمیں ر مضا ن المبارک کے مقد س ماہ کی اصل روح یعنی فلا ح خلق اور بہبو د انسانی کا وطیرہ زندہ رکھنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ احسا س و یلفیئر نو سا لو ں سے اس تقر یب کااہتمام کر رہی ہے ہمیں خو شی ہے کہ چند دو ست مل کراللہ کی ر ضا کیلئے فنڈ اکٹھا کر کے مستحق لو گو ں کی خد مت کر تے ہیں ۔

احسا س ویلفیئر کم آ مد نی کے حا مل ملاز مین کے بچو ں میں سکو ل بیگ تقسیم ‘ نصا بی کتب کی فراہمی ‘ تعلیمی اخراجا ت کی ادائیگی اور جملہ نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں کو پرو ان چڑھانے میں بھی بھر پور کر دار ادا کررہی ہے ۔سنیئر ایگز یکٹو پر یذ یڈنٹ فہیم بٹ نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ماہ ر مضا ن مسلمانو ں کیلئے اللہ کا خصوصی انعام ہے ر مضا ن المبار ک کا فلسفہ یہی ہے کہ ہم غر یب لو گو ں کو اپنی خو شیو ں کے مو قع پر یاد رکھیں ر مضا ن المبارک انسان کو جہا ں صبر کا در ست دیتا ہے وہاں دو سرو ں کے د کھ درد کو بھی محسو س کر نے کا مو قع ملتا ہے مستحق خاندانو ں میں را شن تقسیم کر نے کامقصد بھی یہی ہے کہ غر یب لو گو ں کی مدد کر کے اللہ کی خو شنو دی حا صل کی جا سکے ۔

تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے جنر ل سیکرٹری مد ثر اقبا ل خان نے کہا کہ اس مہنگا ئی کے دور میں جہا ں جسم اور روح کا ر شتہ بر قرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے وہا ں ایسی تقر یب کا اہتما م اللہ کی ر ضا کا سبب بنتی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارا فر ض بنتا ہے کہ اپنی خو شیو ں میں کم آ مد نی کے حا مل خاندانو ں کو شریک کر یں جو اللہ کی ر ضا کاحا صل کر نے کا بہتر ین عمل ہے یہ احسا س و یلفیئر کی خو ش قسمتی ہے کہ اسے کم آ مد نی والے خا ندانو ں کی خد مت کا مو قع ملار ب العز ت سب کی محنت کو قبو ل کر تے ہوئے بہتر اجر عطا ء فرما ئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں