قصور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی الیاس خان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

اتوار 20 مئی 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے قصور سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے الیاس خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں الیاس خان نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

الیاس خان نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورمحمد شہباز شریف نے الیاس خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور ہماری جماعت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں - جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کے حالیہ پانچ سالہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی-انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں