ملک کی مستقبل کی ترقی کا دارومدار آبی ذ خائر کی توسیع پر ہے، خواجہ حبیب الرحمان

اتوار 20 مئی 2018 20:00

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈکے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر ملک میں پانی کے ذ خائر تعمیر کر نے کیلئے اقدامات کرے ، پانی کی کمی کی وجہ سے زیر زمین پانی پر انحصار خطر ناک حد تک بڑھ گیا ہے،اگلی12سال میں ملکی آ بادی24 کروڑ سے بڑھ جائے گی جبکہ پانی کی کمی31 ملین ایکڑ فٹ بڑھ جائے گی ، ملک کی مستقبل کی ترقی کا درآمدار آبی ذ خائر میں توسیع اور پانی کے مناسب استعمال پر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آ ئے کے پی کے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پا کستان کا پانی روکنے کیلئے سینکڑوں ڈیم بناچکا ہے،پاکستان میںجنگی بنیادوں پر 10 ملین ایکڑ فٹ کی گنجائش کے نئے ذخائر تعمیر نہ کئے گئے تو ملک ا گلے 7 برسوں تک پانی کی شدید کمی والے ممالک میں شامل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میںکا لا باغ ڈیم کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر ہونی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ1947ء میں ملک میں فی کس پانچ ہزار مکعب میٹر پانی تھا جواب ایک ہزار مکعب میٹر کی سطح تک رہ گیا ہے، ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ21 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ70 فیصد برآ مدات بھی زراعت سے منسلک ہیں جس کادر آمدار پانی پر ہے، تر بیلا ڈیم، چشمہ ڈیم اور منگلا ڈیم کی پانی ذخیرہ کر نے کی استعداد میں25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے جس میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر ملک میں پانی کے ذ خائر تعمیر کر نے کی کوشش کرے تاکہ معیشت کو ممکنہ تباہی سے بچایا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں