معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھرآمد
مولانا طارق جمیل نے خود ہی میڈیا بات کر کے دورے کی وضاحت کر دی
سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 12:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی میڈیا کو دیکھ کر ڈر گیا کہ کوئی خبر ہی نہ چلا دیں، میں اس دن میاں صاحب کی اہلیہ کی عیادت کے لیے گیا تھا اور آج میں میاں صاحب کی عیادت کے لیے آیا تھا، اللہ کا فضل ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بادشاہوں کے پاس لے جاتا ہے، میں نے تب چائے کی پیالی پی تھی ، چائے کے علاوہ میں کسی چیز کا روادار نہیں ہوں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شدت پسندی آئی ہوئی ہے، اس پر میں تمام علما ، تمام مکاتب فکر کے علما کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ لوگوں میں محبت کا درس دیں، نفرت اور فرقہ واریت کی تقاریر اور ایک دوسرے کو کافر کافر کہنے کی تقاریر سے پرہیز کریں، اور اُمت کو اُمت کو بنائیں،اختلاف رائے کے باوجود آپس میں محبت سے رہنا میرے نبی ﷺ کا فرمان ہے۔
میرے نبی ﷺ نے فرمایا کہ اسلام کا سب سے مضبوط عمل کیا ہے؟ تو صحابہ نے عرض کی نماز ، آپ ﷺ نے فرمایا نہیں، پھر صحابہ نے عرض کیا جہاد ۔ آپ ﷺ نے فرمایا نہیں، پھر صحابہ نے عرض کیا روزہ ۔ آپ ﷺ نے فرمایا نے نہیں ، پھر صحابہ نے عرض کیا حج ، آپ ﷺ نے فرمایا نہیں، پھر صحابہ نے عرض کی کہ اللہ جانے اور اللہ کا رسول ﷺ جانے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اسلام کا سب سے مضبوط عمل اللہ کے لیے محبت کرنا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں آپ سب کے ذریعے سے یہ پیغام پہنچا دینا چاہتا ہوں کہ اس شدت پسندی کو صرف علما ہی عوام سے دور کر سکتے ہیں، مثبت تقاریر اور مثبت پیغام رسانی سے کہ ہم شیعہ ہیں ، ہم سنی ہیں، دیو بندی ہیں، بریلوی ہیں، وہابی ہیں، لیکن ہم ایک اُمت بن کر چلیں ، اس میں ہم سب کی محبت ہے، اور آپ سب کو بھی کہتا ہوں کہ اپنے میڈیا کو سچ پر لاؤ جھوٹ پر مت لاؤ۔ کیونکہ مسلمان سچ بولتا ہے جھوٹ نہیں بولتا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری