پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما نادیہ عزیز کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 مئی 2018 13:19

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مئی 2018ء) الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ فی الوقت کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی دھڑا دھڑ وکٹیں گرا رہی ہیں،اور آج پاکستان تحریک انصاف نے ایک پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ کرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر پناجب اسمبلی نادیہ عزیز نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایم پی اے نادیہ عزیز کا تعلق سرگودھا سے ہے۔اور اب نادیہ عزیز نے بھی تحریک انصاف میں اڑان بھرنے کی تیاری کر لی ہے۔ نادیہ عزیز بنی گالا میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اب تک پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان مخالف جماعتوں کی 100 سےز ائد وکٹیں اڑا چکے ہیں۔دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔

کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔جے یو ایف،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو ئیں۔ کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی۔اور پاکستان مسلم لیگ ن کے 60 سے زائد رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں