70سال تک ملک کے اقتدار پر قابض رہنے والوں نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے ہیں ‘سراج الحق
عوام 2018 ء کے انتخابات میں ایم ایم اے کا ساتھ دیں ہم پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں گے اور پھر عالم اسلام کو متحد کرکے دنیا میں مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ‘امیر جماعت اسلامی
پیر 21 مئی 2018 23:08
(جاری ہے)
آج اگر امت میں ایک صلاح الدین ایوبی ہوتا تو امریکہ کو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی جرأت ہوتی نہ اسرائیل اس طرح فلسطینیوں کا قتل عام کرتا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنی طرف سے منصورہ مرکز کے سٹاف اور کارکنان کو دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
افطار ڈنر کے شرکاء سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی و متحدہ مجلس عمل لیاقت بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، حافظ ساجد انور ، امیر جماعت اسلامی پنجا ب میاں مقصود احمد ،عبدالغفار عزیز ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ا ور دیگر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہمارے اصل دشمن آستین کے وہ سانپ ہیں جنہوںنے پاکستان کو ترقی سے محروم رکھا اور ملک کے وسائل ہڑپ کرتے رہے ۔آستین کے ان سانپوں نے تعلیم ، علاج اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے بلند و بانگ دعوے کیے اور عوام کو سبز باغ دکھائے۔ آج ملک میں غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، جہالت کے اصل مجرم یہی حکمران ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ لیڈر خود آگے بڑھنے اور خدا بننے کی کوشش کرتے ہیںاور عوام کو کیڑے مکوڑوں سے زیادہ اہمیت دینے کو تیا ر نہیں ۔ اگر قوم چاہتی ہے کہ ملک سے غربت اور بدامنی کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں ملیں تو اسے اسلامی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ الیکشن برائے الیکشن کے نتیجہ میں وہی کرپٹ مافیا دوبارہ اقتدار پر مسلط ہو جاتاہے اس لیے الیکشن کمیشن کو انتخابی نظام کی کمزوریوں کو دور کرنا اور دولت کے بل بوتے پر انتخابی عمل کو یرغمال بنانے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ 2018 ء کے انتخابات غلامان مصطفیؐ اور غلامان امریکہ کے درمیان ہو ںگے ۔ جو لوگ اسلامی نظام کی مخالفت کر رہے ہیں ، وہ امریکی ایجنڈے پر کاربند ہیں اس لیے عوام کو اپنے خیر خواہوں کا ساتھ دینا ہوگا اور ایسے لوگوں کو اٹھا کر جیل میں بند کرناہوگا جو ملک کے نظریے کے ساتھ بے وفائی کر رہے ہیں اور اسے قائداعظم کے وژن کی بجائے سیکولر اور لبرل بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عالم اسلام کے وسائل پر استعماری قوتوں کا قبضہ ہے یہ قبضہ اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کوئی غیرتمند مسلم حکمران اٹھ کر ان شیطانی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کے پاس تعلیم ، صحت ، معیشت اور روزگار کا ایک مکمل پروگرام ہے ہم انشاء اللہ قوم کو نہ صرف عالمی برادری میں ایک باوقار مقام دلائیں گے بلکہ ان استعماری قوتوں کا راستہ روک کر اسلام کی روشنی سے دنیا کومنور اور امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس
عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم