حمیرا ارشد نے شوہر سے خلع کے لیے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا

9 جنوری 2018 کو حمیرا ارشد نے خلع کی درخواست واپس لی تھی

جمعرات 24 مئی 2018 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) حمیرا ارشد شوہر کیساتھ جھگڑوں سے تنگ آگئیں، شوہر کے ساتھ اب مزید نہیں رہ سکتی، گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کے لیے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے سیشن کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کر دی، 9 جنوری 2018 کو حمیرا ارشد نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی، لیکن اختلافات ختم ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں۔ گلوکارہ نے درخواست میں لکھا ہے کہ وہ آئے روز کے جھگڑے اور تشدد کے باعث احمد بٹ کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کر سکتیں۔ حمیرا ارشد نے درخواست میں عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں