توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال 30مئی کو طلب

جمعرات 24 مئی 2018 20:57

توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال 30مئی کو طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو 30مئی کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت عالیہ میں سماعت کے دوران ، عدالتی استفسار پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے وکیل اعظم نذیر تارڑنے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعوی عرب گئے ہیں،آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے احسن اقبال کو30 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں