پاکستان تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے ، ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے،ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میں’’نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والاملک‘‘ کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے،مسلم ممالک اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کریں

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کور س سے خطاب

جمعرات 24 مئی 2018 22:06

پاکستان تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے ، ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے،ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میں’’نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والاملک‘‘ کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے،مسلم ممالک اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کریں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے ، ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے،ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میں’’نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والاملک‘‘ کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے،مسلم ممالک اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کریں۔

جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 47ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے جنہوںنے پاکستان نیوی کے 44،پاک آرمی اور ایئر فورس میں سے ہر ایک کے چاراور بحرین، بنگلہ دیش، چین، مصر، انڈونیشیا، عراق، اُردن، ملیشیاء ،عمان، فلسطین، قطر،سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے 28 آفیسرز کو وار سٹڈیز(میری ٹائم)میںماسٹرز ڈگریاں تفویض کیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سر براہ نے پاکستان نیوی وار کالج کے تعلیمی معیار کو سراہا اور گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد پیش کی۔آپ نے دوست ممالک کے آفیسرز کو خراج ِ تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے کورس کو امتیازی اور منفرد حیثیت حاصل ہوئی ہے۔نیول چیف نے کہا کہ اب پاک بحریہ کے مزید 28سفراء اور دوست ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

نیول چیف نے گریجویٹنگ آفیسرز کو نصیحت کی کہ زندگی میں برحق رویوں اور محنت ِ شاقہ کو اپنا شعار بنائیں اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارتوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو راست بازی اور اخلاقیات پر استوار کریں۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی اور غیر علاقائی پیچیدہ اور غیر مستحکم سکیورٹی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے کہا کہ ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میں’’نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والاملک‘‘ کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پُر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے ۔تا ہم ، ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے۔ قبل ازیں، اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے گریجویٹنگ آفیسرز کا مہمانِ خصوصی سے تعارف کر وایا۔ کمانڈنٹ نے پیشہ ورانہ اور تعلیمی سر گرمیوں پر روشنی ڈالی جن کے ذریعے کورس کے دوران گریجویٹ آفیسرز میں مہارتوں کو جاگزیں کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ نامور سول شخصیات نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں