جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے ہوم سیکرٹری اور رجسٹرار ٹربیونل مسعود صادق کو 31 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:09

جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے ہوم سیکرٹری اور رجسٹرار ٹربیونل مسعود صادق کو 31 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے ہوم سیکرٹری اور رجسٹرار ٹربیونل مسعود صادق کو 31 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن جواد حامد اور دیگر نے ایڈووکیٹ صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب وزیر قانون اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم نہیں کی جارہی، پنجاب حکومت کو بیان حلفی کی نقول کے لیے متعدد خط لکھے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب بے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بھی جوڈیشل انکوائری میں بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف رانا ثنائ اللہ اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں