فاٹا انضمام سے انگریز کے قانون اور اس کی کھینچی گئی لکیر کا خاتمہ ممکن ہوا ‘سراج الحق
فا ٹا کے انضمام پر1947 کے بعدقبائلی عوام کو دوبارہ آزادی ملی اور یہ آزادی قبائلی عوام کی پگڑی ہے‘امیر جماعت اسلامی
جمعرات 24 مئی 2018 23:22
(جاری ہے)
پاکستان نظریہ اور اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لیکن 70سال گزرنے کے باجود پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے پاکستان مسا ئل اور مشکلات میں گھرا ہوا ہے جاگیر داروں نے ملک پر حکمرانی کی ہے مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ اپنے گردے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
ظلم اور نا انصافی کے اس نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔ ظلم اور جبر کے اس نظام کو پاش پاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ جن لو گوں نے فاٹاانضمام کی بحث میں حصہ نہیں لیا انہیں کثرت رائے کے فیصلے کا احترام کرنا چا ہئے اور مرکزی اور صوبائی حکوتیں فا ٹا انضمام کے خا کہ میں رنگ بھر کر اس حوالے سے سفارشات کو جلد عملی شکل دیں ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والے عام انتخا بات میں قبائلی عوام کو صوبائی اسمبلی میں نما ئندگی کا حق ملنا چاہئے۔ سراج الحق نے کہا کہ مرکزی حکومت نیشنل فنانس کمیشن کا اجلاس بلاکر صوبوں کو وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا ئے کیونکہ خیبر پختونخوا سیلاب اور زلزلوں سے متاثرہ جنگ زدہ صوبہ ہے لیکن مرکزی حکومت خیبر پختون خواہ کے ساتھ امتیازی سلوک کرکے انہیں ان کا حق نہیں دے رہی۔ انھوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے صوبوں میں وزرائے اعلی ٰ کی نامزدگی کا معا ملہ بھی تا خیر کا شکار ہوگا ۔ سرا ج الحق نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت کو بھی ترقی کا عمل جاری رکھنے کے لئے صوبائی بجٹ پاس کرنا چاہئے ۔ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جو ایک نظریہ کے تحت معرض وجود میں آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکے بجائے مغرب کا کلچر عام کیا جا رہا ہے۔ اگر ملک میں اسلامی نظام نافذ وتا تونوجوان نسل گمراہ نہ ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ عوام مذہبی جماعتوں کو طعنہ دیتے تھے کہ مذہبی جماعتیں اکھٹی نہیںہوتیں لیکن جب مذہبی جماعتوں نے متحد ہوکر متحدہ مجلس عمل بنائی تو اب کہتے ہیں کہ ایم ایم اے اسلام نہیں اسلام آبا د چا ہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد فتح کیے بغیر ملک میں اسلامی شریعت کا نفاذ نہیں ہوسکتا ۔2018 کے انتخابات میں غلامان مصطفی اور غلا مان امریکہ کے درمیان مقابلہ ہے لیکن اس بار ایم ایم اے کلین سویپ کرے گی اور ملک میں انشاء اللہ اسلامی انقلاب برپا کرے گی۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں ایم ایم اے کو ووٹ دیکرظلم ، جبرکے نظام کو پاش پاش کردیں ۔ انھوں نے کہا کہ ملک پر مخصوص جماعتیں بار بار حکمرانی کرتی چلی آرہی ہیں جس سے ملک کا ستیاناس ہوگیا ہے اور ایک بار پھر وہ بھیس بدل کر عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میںجماعت اسلامی کے بغیر تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی فروخت ہوئے جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا