پاکستان میں شہید فوجی جوان کی ماں ذہنی توازن کھو جانے کے بعد بیٹے کی تصویر کے علاوہ سب بھول گئی

بستی ملوک کے نواحی گاؤں پاک آرمی کے نوجوان نائیک کستور حسین شہید کی ماں روز چوک میں لگی اپنے بیٹے کی تصویر کو دوپٹے سے صاف کرنے آتی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 مئی 2018 21:31

پاکستان میں شہید فوجی جوان کی ماں ذہنی توازن کھو جانے کے بعد بیٹے کی تصویر کے علاوہ سب بھول گئی
بستی ملوک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) پاکستان میں شہید فوجی جوان کی ماں ذہنی توازن کھو جانے کے بعد بیٹے کی تصویر کے علاوہ سب بھول گئی۔ بستی ملوک کے نواحی گاؤں کے رہائشی پاک آرمی کے نوجوان نائیک کستور حسین شہید کی ماں روز چوک میں لگی اپنے بیٹے کی تصویر کو دوپٹے سے صاف کرنے آتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک عرصے سے دہشت گردی جیسی لعنت سے مقابلہ کر رہا ہے اور اس جنگ میں اب تک ہزاروں ماوں کی گودیں اجڑ چکی ہیں ، لاکھوں خواتین کے سہاگ برباد ہو چکے ہیں اور بچے اپنا سہارا ہمیشہ کے لیے کھو چکے ہیں۔

ہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 132 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ 14 سالوں سے جاری جنگ میں 60 ہزار پاکستانی شہید ہوئے ہیں، عالمی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

جنگ میں 2357امریکی فوج بھی ہلاک ہوئے، پاکستان کے 6ہزار فوجی جوان شہیدہوئے۔ایسے ہی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوجانے والے ایک شہید فوجی جوان کی ماں ذہنی توازن کھو جانے کے بعد بیٹے کی تصویر کے علاوہ سب بھول گئی۔

بستی ملوک کے نواحی گاؤں کے رہائشی پاک آرمی کے نوجوان نائیک کستور حسین شہید کی ماں روز چوک میں لگی اپنے بیٹے کی تصویر کو دوپٹے سے صاف کرنے آتی ہے۔ذہنی توازن کھونے کے باوجود اپنے لخت جگر کے تصویر اور بورڈ کو اپنے دوپٹے سے صاف کرتی رہتی ہے شہید بیٹے کے غم میں اپنے ہوش و ہواس کھونے والی ماں صرف اپنے بیٹے کی تصویر پہچانتی ہے۔ ماں دنیا کو بھول گئی لیکن اپنے بیٹے کو نہیں بھولی، ماں کی لازوال محبت دیکھ کر اہل علاقہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور یہ دکھ انگیز منظر دیکھ کر آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں