نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، پولنگ سٹیشنز میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ
جن سکولوں میںپولنگ سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں وہاں پر عدم دستیاب سہولتوں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جائے‘ڈاکٹر حسن عسکری عدم دستیاب سہولتوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی انتہائی اہم ہے پولنگ کے عمل کے دوران متعلقہ عملے کو غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 14 جون 2018 20:57
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جن سکولوں میںپولنگ سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں وہاں پر عدم دستیاب سہولتوں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جائے،عدم دستیاب سہولتوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔
انہو ںنے ہدایت کی کہ سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنز کے ضروری انفراسٹرکچر کو مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نان سیلری بجٹ کے فوری اجراء کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے جلد سے جلد اجراء کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ڈبل شفٹ سکولوں میں کام کرنے والے جزوقتی اساتذہ کی تنخواہ کے لئے بھی نان سیلری بجٹ جاری کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کو بروقت تنخواہیں ملنی چاہئیں اور انہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنز پر عملی طورپر سہولتوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر بروقت مکمل کیا جائے اور 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے ضروری سہولتوں کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیوروکریٹس کو پروفیشنل اور مثبت سوچ کا حامل ہونا چاہیئے اور انہیں کسی بھی پارٹی کی بجائے ریاست کا وفادار ہونا چاہیئے۔عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی ہر حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران متعلقہ عملے کو غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے اور کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیئے۔ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کے قیام اور عملے کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیاء حیدر رضوی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، سیکرٹری بلدیات و شہری ترقی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری نگران وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری