اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںنگران وزیر اعلی پنجاب نے اٹک کے علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ ..

نگران وزیر اعلی پنجاب نے اٹک کے علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اٹک کے علاقے میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے - انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے - نگران وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورواقعہ کے بارے میں 24 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلی آفس پیش کی جائی- نگران وزیر اعلی نے کہا کہ مقتولین کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے -

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں