عمران خان انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل ہیں یا نہیں۔۔۔ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جون 2018 14:40

عمران خان انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل ہیں یا نہیں۔۔۔ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ سنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) : لاہور کے حلقہ این اے 131 سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے حلقہ این اے 131سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اُٹھایا گیا تھا۔ تاہم اب عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کا فیصلہ ریٹرننگ آفیسر اختر حسین بنگو نے سنایا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے۔ الیکشن 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے اور ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔۔الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق عام انتخابات 2018 میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی تعداد میں الیکشن 2013کے مقابلے میں کمی آئی ہے ‘2013 کے مقابلے میں 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تعداد کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں