قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 53۔۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے
سمیرا فقیرحسین منگل 19 جون 2018 15:41
(جاری ہے)
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آر او نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا ۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے اعتراضات میں اخباری تراشے اور فوٹو اسٹیٹ کاپیاں جمع کروائیں جس پر یقین نہیں رکھ سکتے اور فوٹو کاپیوں پر یقین کرنے کا مقصد اُمیدواروں کو انتخابات کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ہے۔
بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ درخواست کنندہ نے امریکی عدالت کے ایک فیصلے سامنے لائے، امریکی عدالت کے فیصلے میں بچی کے باپ کا نام کہاں لکھا گیا، باپ کا نام نہیں، یہ فوٹو کاپیاں ہیں۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ خالہ کو نہیں پتہ اس کا باپ کون ہے، حلف نامے میں نہیں پتہ کونسا عمران خان ہے اور حلف نامہ نومبر 18 سال 2004 کو لاہور میں تیار کیا گیا اور یہ کاغذ 19 نومبر کو اُڑ کر امریکی عدالت میں پہنچ گیا، اس وقت پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست فلائٹ بھی نہیں جاتی تھی۔اس موقع پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ کاغذات سے یکسر انکار بھی نہیں کیا گیا جس پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کل ہم نے ان کاغذات کو مسترد کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے وکیل کے ذریعے جواب جمع کرایا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف اٹھائے جانے والے اعتراضات بے بنیاد اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹنگ پارٹی کے امیدوار کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر عمران خان کی جگہ بابر اعوان کے معاون وکیل نے تحریری جواب ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف اعتراضات بے بنیاد اور فریب کاری پر مبنی ہیں۔تحریری جواب کے مطابق عمران خان پر لگائے گئے اعتراضات الزامات ہیں جو جھوٹ پر مبنی، من گھڑت اور غیر تصدیق شدہ ہیں۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ عمران خان پر لگائے گئے اعتراضات فوٹو اسٹیٹ کاغذات پر مشتمل اور غیر تصدیق شدہ ہیں جو جعل سازی کے زمرے میں آتے ہیں۔ تحریری جواب کے مطابق بیرون ملک سے کاغذات منگوانے اور بھجوانے کا قانونی طریقہ کار موجود ہے اور عمران خان پر اعتراضات کے کاغذ پکوڑے لپیٹنے کے کام بھی نہیں آسکتے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خواتین سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، خواتین پولیس اہلکار وں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،وزیر اعلیٰ ..
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کا پری آڈٹ کرانے کا فیصلہ
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور سپیشل سیکرٹری کی زیر صدارت چائلڈ میرج بل کے حوالے سے اجلاس ..
ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر گھروں کی تعمیرات کیخلاف تحریک التوائے کار جمع
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس، سی ای او سی بی ڈی عمران امین کی شرکت
وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس لانچ کر دی
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
وویمن آن ویل پراجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے،ایس پی ملک اکرام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت