سردارجمال لغاری کاانتخابی حلقےکا دورہ،لوگوں نےآڑے ہاتھوں لےلیا

5سال بعدنورانی چہرہ دیکھ رہے،لوگوں کا مکالمہ، علاقے کی 42کلومیٹرسڑک کس نے بنائی؟ جمہوریت نے بنائی،علاقہ مکینوں کاجواب، چپ کرجمہوریت جمہوریت ،ہمیں سب پتا ہے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے، ایک ووٹ کی پرچی قبیلے کے سربراہ کودے رہے ہو، اس پراتنا ناز؟ سردارجمال لغاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جون 2018 18:49

سردارجمال لغاری کاانتخابی حلقےکا دورہ،لوگوں نےآڑے ہاتھوں لےلیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار جمال خان لغاری کو انتخابی حلقے کا دورہ کرنا مہنگا پڑگیا،رونگھن کے تعلیم یافتہ نوجواب نے آڑے ہاتھوں لے لیا،5سال بعد آپ کا نورانی چہرہ دیکھ رہے ہیں،جس پرجمال لغاری نے کہا کہ علاقے کی 42 کلومیٹر طویل سڑک کس نے بنائی ہے؟ نوجوان نے جواب دیا کہ جمہوریت نے بنائی،جمال لغاری نے کہا کہ چپ کرجمہوریت جمہوریت ،ہمیں سب پتا ہے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے، ایک ووٹ کی پرچی قبیلے کے سربراہ کودے رہے ہو، اس پراتنا ناز اور اتنااکڑ رہے ہو؟میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈیرہ غازیخان سے سابق رکن قومی اسمبلی سردارجمال خاں لغاری نے آج اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کیا۔

اس موقع پرعلاقہ مکینوں نے سردار جمال لغاری کوگھیر لیا۔

(جاری ہے)

ایک نوجوان نے کہا کہ 5سال بعد آپ کا نورانی چہرہ دیکھ رہے ہیں 5 منٹ بات کرلیں۔ ویڈیو بنانا بند کریں ۔ویڈیو بنانا بند ہوگی توآرام سے بات ہوجائے گی۔نوجوان اور علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ پانچ منٹ کا آپ سے وقت مانگ رہے ہیں آپ سے کچھ گلے شکوے کرنے ہیں۔سردار لغاری نے کہا کہ بعد میں بات کروں گاابھی میں ووٹ مانگنے نہیں افسوس کرنے آیا ہوں۔

جس پر لوگوں نے شکوہ کیا کہ پانچ سال پہلے لوگ مرے ہیں اب افسوس کرنے آئے ہیں۔ سردار جمال خان لغاری نے لوگوں سے سوال کیا کہ علاقے کی 42 کلومیٹر طویل سڑک کس نے بنائی ہے؟ جس پر نوجوان نے جواب دیا کہ جمہوریت نے بنائی ہے۔جمال لغاری نے کہا کہ چپ کرجمہوریت جمہوریت ،ہمیں سب پتا ہے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایک ووٹ کی پرچی قبیلے کے سربراہ کودے رہے ہو، اس پراتنا ناز اور اتنااکڑ رہے ہو؟ قبیلے کے لوگوں نے کہا کہ آپ ہمارے سوالوں کا جواب دے دیں ۔

جس پرجمال لغاری نے کہا کہ جواب 25 جولائی کودیں گے۔ جس پرلوگوں نے جواب دیا کہ ہمیں آج ہی جواب چاہیے۔ لوگوں کے اصرار پرجمال لغاری نے واپس جانا ہی غنیمت جانا۔ اس موقع پرلوگوں نے جمال لغاری کی آمد پر احتجاج بھی کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں