ملی مسلم لیگ نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
قومی اسمبلی کی 80 اور صوبائی اسمبلیوں کی 185 نشستوں سے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے
میاں محمد ندیم جمعرات 21 جون 2018 13:34
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے کے بعد ایم ایم ایل نے غیر معروف لیکن الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت اے اے ٹی کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا۔
اللہ اکبر تحریک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے جس کے سربراہ میاں احسان باری ہیں اور انہیں ’کرسی‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، یہ جماعت 2011 میں رجسٹرڈ ہوئی تھی تاہم یہ 2013 کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکی تھی۔میاں احسان باری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے کسی کے ساتھ الحاق نہیں کیا بلکہ ایم ایم ایل نے اے اے ٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے جن کی تعداد 300 سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ایم ایم ایل بلکہ کراچی کی ایک سیاسی جماعت (پاکستان ہمدرد پارٹی) نے بھی ہمارے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اے اے ٹی کے سربراہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کرسی کے انتخابی نشان پر صرف ان کی جماعت کے ہی امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔میاں احسان باری نے بتایا کہ ان کی جماعت کا اپنا آئین ہے اور ٹکٹ دینے کا طریقہ کار ہے، اور ان کی جماعت کے کارکنان کو اے اے ٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں صرف ان کی حمایت کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اے اے ٹی نے کراچی کی سیاسی جماعت ہمدرد پارٹی کے امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کیے ہیں، تاہم اس کے لیے انہیں اے اے ٹی کا ممبر بننے کی اجازت دی گئی تھی۔ میاں احسان نے بتایا کہ اسی طرح کا طریقہ کار ان تمام سیاسی جماعتوں پر لاگو ہوتا ہے جو آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ایم ایم ایل کے صدر سیف اللہ خالد کا کہنا ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے، اس ملک میں سیکولر قوتوں کے لیے جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔ایم ایم ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے 265 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوچکے ہیں اور یہ’ ’کرسی“ کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ