(ن)لیگ نے بہترین پالیسیوں سے ناصرف بجلی کا بدترین بحران حل کیا بلکہ سی پیک بھی شروع کیا ‘شہبازشریف
عوام 25 جولائی کو ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے‘صدر مسلم لیگ (ن)
ہفتہ 23 جون 2018 17:32
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گاجس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گااور تحریک انصاف کی دھرنا اور دیگر عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کو شکست ہو گی۔
پاکستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر معاشی استحکام پر مہر لگائیں گے اور تحریک انصاف کی عدم استحکام پالیسیوں کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) استحکام اور ترقی جبکہ پی ٹی آئی عدم استحکام اور انتشار کی علامت ہے۔قوم گواہ ہے کہ سی پیک کو روکنے کے لئے نیازی نے چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک کی معاشی ترقی اور معاشی استحکام بہترین رہا ہے۔ اعدو و شمار گواہ ہیں کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے حکومت سنبھالنے کے بعد ملکی معاشی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور ناصرف گزشتہ 10سال کی نسبت شرح نمو میں تیزی سے اضافہ ہوا بلکہ مہنگائی کی شرح بھی ملکی تاریخ میں کم سے کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل 2012 میں شرح نمو صرف 3.5فیصد تھا جبکہ 2017میں مسلم لیگ (ن) کے آخری ایام میں شرح نمو بڑھ کر 5.8 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ سمیت معاشی امور پر نظر رکھنے والے کئی عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط اور پائیدار دور سے گزر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بہترین پالیسیوں سے ناصرف بجلی کا بدترین بحران حل کیا بلکہ سی پیک کی شروع کرنے کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں سینکڑوں میگا پروجیکٹس لگائے۔بجلی کے ان منصوبوں نے نہ صرف ملک کو اندھیروں سے نکالا بلکہ معاشی ترقی کی روشنیوں سے بھی پاکستان کو منور کیا۔ سی پیک کے تحت ملک کے طول وعرض میں لگنے والے میگا پراجیکٹس پاکستان کی ترقی اور معاشی ترقی کی نوید سنا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام 25 جولائی کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے کیونکہ ہم نے ملک میں امن قائم کیا، معیشت کو ترقی دی اور عدم استحکام کی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ملک میں استحکام اور تسلسل ضروری ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا ہو گا کہ 27جولائی کو میاں نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے سے ناصرف سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ