سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ ،سر کردہ رہنمائوں کو باکس سکیورٹی مہیا کی جائے گی‘حسن عسکری
حساس پولنگ سٹیشنز پر امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کیلئے سکیورٹی پلان وضع کر لیا، جلسے اورجلوسوں کو مرتب کردہ پلان کے تحت سکیورٹی دینگے ‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 23 جون 2018 18:05
(جاری ہے)
جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کو بھی مرتب کردہ پلان کے تحت سکیورٹی دیں گے اورحساس پولنگ سٹیشنز پر امن عامہ فضا برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کہ کہ سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فنکشنل ہونے چاہئیں اور کیمروں کے غیرفعال ہونے کی شکایت سامنے نہیںآنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ جلسے ،جلوسوں اور ریلیوں کیلئے مرتب کئے جانے والے لائحہ عمل پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور جلسے اور جلوسوں میں شرکت کیلئے آنے والوں کی واک تھرو گیٹ کے ذریعے چیکنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد اجتماعی و قومی ذمہ داری ہے۔آزادانہ اور شفاف الیکشن ہمارا فوکس ہے، سب کیلئے مساوی مواقع ہوں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شفاف الیکشن نگران حکومت کی کلیدی ذمہ داری ہے لہذاکئے گئے انتظامات اور عملی اقدامات کے درمیان تفاوت نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامیہ متوقع واقعات کے پیشگی تدارک کیلئے اقدامات کرکے اپنی پلاننگ بہتر کرسکتی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتخابی سامان کی ترسیل سخت حفاظتی انتظامات میں کی جائے اور پولنگ سٹاف کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ بوتھ اور بیلٹ باکسز کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے۔ پولنگ سٹیشن سے ریٹرننگ افسر تک نتائج اور بیلٹ باکسز کی ترسیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران پبلک مقامات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے اور سیاسی جماعتیں انتخابی محاذ آرائی اور تصادم سے گریز کریں اورماحول کو پرامن رکھا جائے۔ انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ناشائستہ بیانات سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر محکموں کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ وقت کم اور چیلنج بڑا ہے لیکن عزم مضبوط ہو تو اس چیلنج سے کامیابی سے نمٹا جاسکتا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اور ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری اداروں کے درمیان موثر ہم آہنگی سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ جنرل الیکشن کے دوران مون سون اور ممکنہ سیلاب کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کے دوران عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے کئے جانے والے ا قدامات ،سکیورٹی امور اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی- نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی، شوکت جاوید، احمد وقاص ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سول اور عسکری اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وساکھی میلہ کی تقربیات میں سکھ یاتریوں نے گورو دوار ے میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہورہائیکورٹ، ایم این اے عمر فاروق کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 28 مئی تک ملتوی
لاہورہائیکورٹ، جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی گئی
جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک ،آگاہی سیمینار کا انعقاد
سول سروسزا کیڈمی میں زیر تربیت افسران کا سول سیکرٹریٹ کا مطا لعاتی دورہ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2گمشدہ بچیوں کو والدین سے ملوادیا
لاہورمیں مضر صحت جوس ،جعلی کولڈ ڈرنک کی ترسیل ناکام بنا دی گئی
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ ..
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے