عوام 25 جولائی کومعاشی استحکام کیلئےشیرپرمہرلگائیں،شہبازشریف
عوام الیکشن میں تحریک انصاف کی عدم استحکام کی پالیسیوں کومسترد کردیں گے،(ن) لیگ معاشی استحکام جبکہ پی ٹی آئی انتشارکی علامت ہے۔مسلم لیگ ن کے جاری کردہ بیان
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جون 2018 18:56
(جاری ہے)
تا ہم مجھے امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت کے بعد یہ ریٹنگ دوباری مثبت ہو جائے گی۔حالیہ دنوں میں ریٹنگ مثبت سے منفی ہونے کی واحد وجہ ملک میں جاری عدم استحکام ہے۔
کسی بھی قسم کا عدم استحکام معیشت کے لئے زہر قاتل ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی تجدید کی روشنی میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گاجس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گااور تحریک انصاف کی دھرنا اور دیگر عدم استحکام پر مبنی پالیسیوں کو شکست ہو گی۔ پاکستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر معاشی استحکام پر مہر لگائیں گے اور تحریک انصاف کی عدم استحکام پالیسیوں کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) استحکام اور ترقی جبکہ پی ٹی آئی عدم استحکام اور انتشار کی علامت ہے۔قوم گواہ ہے کہ سی پیک کو روکنے کے لئے نیازی نے چینی صدر کے دورہ کو سبوتاژ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک کی معاشی ترقی اور معاشی استحکام بہترین رہا ہے۔ اعدو و شمار گواہ ہیں کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے حکومت سنبھالنے کے بعد ملکی معاشی حالت میں نمایاں بہتری آئی اور ناصرف گزشتہ 10سال کی نسبت شرح نمو میں تیزی سے اضافہ ہوا بلکہ مہنگائی کی شرح بھی ملکی تاریخ میں کم سے کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے قبل 2012 میں شرح نمو صرف 3.5فیصد تھا جبکہ 2017میں مسلم لیگ (ن) کے آخری ایام میں شرح نمو بڑھ کر 5.8 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ سمیت معاشی امور پر نظر رکھنے والے کئی عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط اور پائیدار دور سے گزر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بہترین پالیسیوں سے ناصرف بجلی کا بدترین بحران حل کیا بلکہ سی پیک کی شروع کرنے کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں سینکڑوں میگا پراجیکٹس لگائے۔ بجلی کے ان منصوبوں نے نہ صرف ملک کو اندھیروں سے نکالا بلکہ معاشی ترقی کی روشنیوں سے بھی پاکستان کو منور کیا۔ سی پیک کے تحت ملک کے طول وعرض میں لگنے والے میگاپراجیکٹس پاکستان کی ترقی اور معاشی ترقی کی نوید سنا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام 25 جولائی کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے کیونکہ ہم نے ملک میں امن قائم کیا، معیشت کو ترقی دی اور عدم استحکام کی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ملک میں استحکام اور تسلسل ضروری ہے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا ہو گا کہ 27جولائی کو میاں نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے سے ناصرف سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای سے بڑا آرڈر مل گیا
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس
رانا ثنا اللہ خان (آج )اہم پریس کانفرنس کریں گے
پا کستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جلد موصول ہونے کی توقع ہے، محمد اورنگزیب
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
ح*غلط فیصلوں کی سزا پارٹی اور کارکن برداشت کر رہے ہیں: رانا فاروق سعید
{علماء اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام 28اپریل کو حج تربیت گاہ ہوگی
قصور ویڈیو سکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کر دیئے گئے
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی