نگران وزیر بلدیات ظفر محمود کی سربراہی میں سترہ رکنی کیبنٹ فلڈ سب کمیٹی قائم کر دی گئی

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) نگران حکومت پنجاب نے فوری طور پر وزیر بلدیات ظفر محمود کی سربراہی میں سترہ رکنی کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جو مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کے انتظامات بارے منصوبہ بندی اور دیگر انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائے گی، وزیر بلدیات کمیٹی کے چئیر مین،چیف سیکر ٹری وائس چئیر مین اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیکر ٹری ہونگے جبکہ ممبران میں سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو،ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ہوم، آئی جی پولیس، سیکر ٹری اریگیشن، سیکر ٹری زراعت،سیکر ٹری انفر میشن و کلچر، سیکر ٹری ایس ایچ اینڈ ایچ ای، سیکر ٹری ا یس ایچ اینڈ پی، سیکر ٹری ایل اینڈ ڈی ڈی، سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ڈائریکٹر سول ڈیفنس، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، نمائندہ ہیڈ کوارٹر 4 کارپس انجنئیر، کمیٹی کی طرف سے کوئی بھی عوام کی طرف سے نامزد کردہ نمائندہ ہونگے۔

کیبنٹ سب کمیٹی برائے فلڈ کا پہلا اجلاس باقاعدہ طور پرآ ئندہ ہفتہ کے دوران منعقد ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں