آزای کی تڑپ کشمیریوں کے دلوں سے نکالی نہیں جاسکتی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

اتوار 24 جون 2018 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتی۔آج یا کل انہیں آزادی دینا ہی ہوگی۔آزای کی تڑپ کشمیریوں کے دلوں سے نکالی نہیں جاسکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے استعفے کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو سمجھنا چاہئے کہ بھارتی مظالم دیکھ کر کٹھ پتلی سیاسی جماعتیں بھی ہندو انتہا پسندوں کے مقابلے میں بے بس نظر آرہی ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اکثریتی مسلم آباد ی کی رائے کی مخالفت کرکے ہندو انتہاپسندوں کا اپنے اقتدار کے لئے ساتھ دیا اور ہمیشہ جعلی انتخابات کے ڈرامے کے بعد اقتدار میں آتے رہے ۔

(جاری ہے)

مگر اب وہ بھی ان کے ساتھ نہیں رہے تو اس کا مطلب ہے کہ بھارت کی اس ریاست میں حمایت ختم ہوچکی ہے۔عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیریوںکے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے ا نہیں بھارت سے آزادی دلوائیں۔

چونکہ کشمیری اپنی آزادی کا تحفظ ہر صورت کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ مودی سرکار اپنی روایتی خباثت کے ذریعے اسلام اور پاکستان دشمنی میں سفارتی ، اخلاقی آداب اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی سے خود کو ماورا سمجھتی ہے ۔جس کا نقصان خطے میں کشیدگی کی صور ت میں نکلے گا۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔ مگر پھر بھی اپنی شرارتی پالیسیوں سے باز نہیں آتا۔ جبکہ بھارت کے اندر مذہبی اقلیتیں ہندو اکثریت سے تنگ ہیں۔ اور متعدد ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں