لاہور، این اے 130سے امیدوار خواجہ احمد حسان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پارٹی رہنما میاں عثمان کی رہائشگاہ پر اجلاس

انتخابی حکمت عملی اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا

اتوار 24 جون 2018 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کے حلقہ این اے 130سے امیدوار خواجہ احمد حسان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پارٹی رہنما میاں عثمان کی رہائشگاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں انتخابی حکمت عملی اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔اجلاس میں خواجہ احمد حسان، سید توصیف شاہ سمیت دیگررہنمائوںاورکارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ میاںعثمان کی کاوشوں سے یونین کونسل 214سے پی ٹی آئی کے کونسلر ملک مقصود کھوکھر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

خواجہ احمد حسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ملک و قوم کی ترقی کی ضامن جماعت ہے اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلے بھی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ہیں اور انتخابات میں کامیاب کے بعد بھی اس خدمت کو بلا تعطل جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر میاں عثمان نے خواجہ احمد حسان کو علاقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ انتخابات کے بعد انہیںترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

میاں عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام مسلم لیگ (ن) کے امیدواروںکوکامیاب کرائیں گے اور سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔ انہوںنے مسلم لیگ(ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر ملک مقصود کھوکھر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوںمیں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مزید کئی لوگ مسلم لیگ کے قافلے میں شامل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں