مسلم لیگ نواز نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، این اے 145 پاک پتن سے احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ جاری کر دیا ، پی پی 191 سے عطاء مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکامسلم لیگ نواز کے امیدوار ہونگے،

حلقہ این اے 64 سے میجر (ر) طاہر اقبال، حلقہ این اے 65 سے فیض ٹمن کو ٹکٹ جاری این اے 93 خوشاب سے سیمرا ملک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

پیر 25 جون 2018 00:10

مسلم لیگ نواز نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، این اے 145 پاک پتن سے احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ جاری کر دیا ، پی پی 191 سے عطاء مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکامسلم لیگ نواز کے امیدوار ہونگے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ نواز نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 145 پاک پتن سے احمد رضا مانیکا کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔ جب کہ پی پی 191 سے عطاء مانیکا کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکامسلم لیگ نواز کے امیدوار ہونگے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اور صوبائی حلقوں کے لئے پارٹی کے مذید امیدواروں کانام فائنل کر لیا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی کے دیور ،خاور مانیکا کے بھائی احمد رضا مانیکا کو (ن) لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 145 پاکپتن سے ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی191سے بشری بی بی کے دامادمحمد حیات مانیکا (ن) لیگ کے امیدوار ہونگے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 چکوال سے میجر (ر) طاہر اقبال جب کہ حلقہ این اے 65 سے فیض ٹمن ، این اے 109 سے میاں عبدالمنان ، این اے 175 سے چوہدری مسعود کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ، این اے 93 خوشاب سے سیمرا ملک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

(جاری ہے)

این اے 168 بہاولنگر سے چوہدری مسعود، این اے 94 خوشاب سے شاکر بشیر ، پی پی 99 سے رانا شعیب ادریس ، این اے 176 سے شیخ فیاض الدین کوٹکٹ جاری کر دیا گیا، واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 145 کے امیدوار احمد رضا مانیکا عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی کے دیور ہیں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں