پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین اور اداکار حمزہ علی عباسی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور حمزہ علی عباسی کے درمیان ٹویٹر پر ہونے والی بحث نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 11:34

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین اور اداکار حمزہ علی عباسی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
لاہور(ارود پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2018ء) معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اداکارحمزہ علی عباسی کا تعلق ایک ہی سیاسی جماعت تحریک انصاف سے ہے۔جب کہ دونوں رہنما ایک ہی ٹی وی چینل پر کام کرتے ہیں۔تا ہم دونوں کے درمیان ٹویٹر پر گرما گرم بحث ہوئی جس نے عامر لیاقت حسین اور حمزہ علی عباسی کے مابین موجود اختلافات کا پول کھول دیا۔حمزہ علی عباسی نے ایک ٹویٹ کیا کہ " دلچسپ خیال؛ میثاقِ مدینہ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ مدینہ کی مسلم اکثریت میں تھے جب کہ یہودی اور عیسائی اقلیت میں تھے لیکن ان کے درمیان برابر بھائی چارہ موجود تھا۔

یہ سمجھنے کے لیے کسی عالم کی ضرورت نہیں ہے کہ صرف اسلام ہی اقلیتوں کی حفاظت اور پاکستان کے نظریہ کو محفوظ کرسکتا ہے۔
جس کا جواب دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آپ سے متفق ہیں لیکن پھر آپ کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلتے ہوئے ووٹ کیوں اکھٹا کر رہے ہیں؟ ۔

(جاری ہے)

جس کا جواب حمزہ علی عباسی نے کچھ یوں دیا کہ اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے ہیں کہ آخری وقت میں ایک ایسا وقت بھی آئے گا جب اسلام کا نام دنیا میں دھوکہ دہی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اور بھیڑوں کا لباس پہن کر عوام میں نیکی ظاہر کی جا ئے گی۔ان کی زبان شکر سے بھی زیادہ میٹھی ہو گی۔لیکن ان کے دل بھیڑیوں کی طرح ہو ں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ کسی حدیث کا استعمال مت کرو۔اور حدیث کے ساتھ مت کھیلو۔تم ٹی وی کا ایک قابل نفرت چہرہ اور نشے کے عادی ہو۔بہتر ہے کہ آپ اپنی نوکری تک رہیں جو کہ ’اداکاری" ۔

دوسری صورت میں میں بھی یہ بتاؤں گا کہ آپ کے عقائد کیا ہیں اور آپ کو کیا تبلیغ ہے. اب مجھے مینشن سے ہٹائیں- معروف صحافی مہر تارڑ نے بھی اس کا جواب دیا اور کہا کہ انتہائی احترام کے ساتھ ، آپ کو اسلام، قرآن اور حدیث کے بارے میں بہت علم رکھتے ہیں۔آپ کو اس بات کا بھی علم ہو گا کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کو غیبت کہا جاتا ہے۔کیا دوسروں کی غلطیوں اور کمزوریوں کو دنیا کے سامنے بیان کرنا ٹھیک ہے ؟۔

کیا اللہ کو یہ پسند ہے ؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ کیا اللہ کو یہ پسند ہے جو حمزہ علی عباسی میرے ساتھ کر رہا تھا۔مجھ پر حدیث کا استعمال درست ہے کیا ؟۔ یہ کام میں نے شروع نہیں کیا۔پہلے آپ حمزہ کو بتائیں کہ غیبت کرنا اصل میں کیا ہے۔تاہم میں اس کو مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔ اس تمام بحث کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان سخت اختلافات موجود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں