پی ٹی آئی رہنماء عائشہ نذیرجٹ نےآزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

این اے 162اور163کی نشست جیت کرعمران خان کوتحفہ دیں گے،جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں کرپٹ افراد کوترجیح دیتے ہیں،ٹکٹس رکوانے میں اسحاق خاکوانی کا عمل دخل ہے۔بورے والا سے پی ٹی آئی رہنماء عائشہ نذیرجٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 16:19

پی ٹی آئی رہنماء عائشہ نذیرجٹ نےآزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عائشہ نذیر جٹ نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 162اور163کی نشست جیت کرعمران خان کوتحفہ دیں گے،جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں کرپٹ افراد کوترجیح دیتے ہیں، ٹکٹس رکوانے میں اسحاق خاکوانی کا عمل دخل ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعادہ بھی کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی رہنماء عائشہ نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ ہماری ٹکٹوں کے معاملے پرعمران خان پردباؤ ڈالا گیا۔ٹکٹوں کورکوانے میں اسحاق خاکوانی کا عمل دخل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسحاق خاکوانی نے ضمنی الیکشن میں بھی نقصان پہنچایا تھا۔

(جاری ہے)

عائشہ نذیرجٹ نے مزید کہا کہ این اے 163اور 162 کی نشست جیت کرعمران خان کوتحفہ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں کرپٹ افراد کوترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بورے والا میں مضبوط امیدوار چودھری نذیرجٹ اور ان کی صاحبزادی عائشہ نذیرجٹ کودیے گئے ٹکٹس واپس لے لیے۔ پی ٹی آئی نے اپنی حتمی فہرست میں چوہان فیملی کوٹکٹ دے دیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے نذیر جٹ اورعائشہ نذیر جٹ کوسعودی عرب کا اقامہ رکھنے کے باعث ٹکٹ کینسل کردیے۔پارٹی کی جانب سے ان حلقوں میں دوبارہ عوامی سروے کروایا  گیا۔ پھر سروے کے نتائج کی بنیاد پر دوبارہ سے ٹکٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب چوہدری نذیر جٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ چوہدری نذیر جٹ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ میں مجھے سے بھی زیادہ بڑے کتے باند رکھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں