مسلم لیگ ق کاالیکشن کمیشن سےبلدیاتی اداروں کومعطل کرنےکا مطالبہ

بلدیاتی اداروں کومعطل کیےبغیرمنصفانہ، صاف اورشفاف الیکشن نہیں ہوسکتے،بلدیاتی ارکان اورچیئرمین پولنگ سٹاف پراثراندازہورہےہیں۔ق لیگی رہنماء چودھری پرویزالٰہی کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 17:58

مسلم لیگ ق کاالیکشن کمیشن سےبلدیاتی اداروں کومعطل کرنےکا مطالبہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون 2018ء) : مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو معطل کیے بغیر منصفانہ، صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، ن لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے، ن لیگ کے بلدیاتی ارکان اور چیئرمین مقامی طور پر ن لیگ کے امیدواروں کے کام بھی کروا رہے ہیں اور جلسے بھی کروا رہے ہیں، بلدیاتی ارکان اور چیئرمین پولنگ سٹاف کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اور ان پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر گجرات اور تلہ گنگ کے مسلم لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ 25 جولائی تک بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر معطل کیا جائے، صرف بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز معطل کرنے کافی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں صاف و شفاف الیکشن کرانے کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن اگر 25 جولائی تک بلدیاتی اداروں کو معطل نہیں کیا جاتا تو نگران حکومتوں کا یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں ہو گا لہٰذا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے تاکہ الیکشن کی شفافیت کا ان کا دعویٰ حقیقت پر مبنی نظر آئے۔

دوسری جانبتحریک انصاف نے بھی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ پولنگ کا وقت صبح 7بجے سے رات 8بجے تک کیا جائے۔ پولنگ کا وقت بڑھانے سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ نگراں حکومت نے افسران کی تعیناتی کرتے وقت ہوم ورک نہیں کیا۔اسی طرح سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کے لوگوں کولگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کی تقرروتبالوں کومسترد کرتے ہیں۔آئی جی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ ان افسران کی تعیناتیاں دوبارہ کی جائیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے،بلاتفریق انکوائری کی جائے،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں