چیئرمین نیب کی لاہور آمد،متاثرین پلاٹ کا احتجاج،شدید نعرے بازی

پیر 25 جون 2018 19:05

چیئرمین نیب کی لاہور آمد،متاثرین پلاٹ کا احتجاج،شدید نعرے بازی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں ادائیگی کے باوجود پلاٹوں سے محروم رہنے والے الاٹی متاثرین نے گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی نیب لاہور آمد پر شدید احتجاج کیا متاثرہ مظاہرین میں خواتین کی کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے ذمہ دار ڈاکٹر امجد کیخلا ف کارروائی عمل میں لائی جائے مظاہرین نے ڈاکٹر امجد کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے اپیل کی کہ وہ انہیں انصاف دلوائیں اور انہیں ان کا حق دلوانے میں متاثرین کی مدد کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں