جانتے بوجھتے ملک کو کرپٹ لوگوں کے حوالے کرنا خود کشی ہوگی ‘سراج الحق
پاکستان کو اس وقت بیرونی دشمنوں کی طرح اندرونی طور پر بھی آستین کے سانپوں نے گھیر رکھاہے
پیر 25 جون 2018 23:39
(جاری ہے)
انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے دینی قیادت وجماعتوں کا اتحاد وقت کی آواز ہے ۔
انہوںنے کہاکہ خیبر پی کے بدامنی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے لیکن مرکزی حکومت نے صوبے کے عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا ۔ جماعت اسلامی صوبائی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی اور ہم اپنے اس فرض کو آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے مگر وفاق نے خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب عوام بیدار ہیں ، وہ اپنے ووٹ کی قوت سے حالات تبدیل کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاق اور صوبوں میں د یانتدار قیادت کے انتخاب سے ہی پاکستان کو ایک ویلفیئر اسلامی ریاست بنایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کا منشور ویلفیئر اسلامی پاکستان کا بہترین ایجنڈا ہے ملکی مسائل کا حل صرف اسلام کے عادلانہ نظام میں ہے ۔ ملک میں شریعت کے نفاذ سے عوام کے اندر خوشی اور اطمینان کی ایک لہر دوڑ جائے گی ۔ ہم سودی نظام ختم کر کے زکوة و عشر کا پاکیزہ معاشی نظام دیں گے ۔ ٹیکسوں کا بالواسطہ نظام ختم کر کے براہ راست ٹیکس کا نظام رائج کریں گے تاکہ غریب کو امیروں کے برابر ٹیکس نہ دینا پڑے اور عام آدمی کو ٹیکس کے بوجھ تلے سے نکالا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہم وسائل کی مساویانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے اور تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں ہر فرد تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی تک ریاست کی طرف سے بے روزگاری الائونس دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل مشر ق ومغرب کی بجائے مدینہ کی اسلامی ریاست کو اپنے لیے نمونہ سمجھتی ہے اور ہم اقتدار میں آکر خلافت راشدہ ؓ کے نظام کو اختیار کریں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ