آئی جی پنجاب نے 9پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 25 جون 2018 23:51

آئی جی پنجاب نے 9پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے 9پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اطہر اسماعیل امجد کو ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پنجاب ،ْ افضال احمد کوثر کو پی ایس ا و ٹو آئی جی پنجاب ،ْ غلام مصطفی پہوڑ کو ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ ،ْ غلام مصطفیٰ کو ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ راولپنڈی ،ْ خرم شہزاد کو ایس پی ا نویسٹی گیشن منڈی بہائوالدین ،ْ سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن لاہور ،ْ محمد راشد کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن ،ْ بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی قصور ،ْ ندیم عباس کو ایس پی لائیلپور ٹائون فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں