اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںجس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا‘فواد چوہدری

جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا‘فواد چوہدری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا۔

(خبر جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا، جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اپنا سا منہ لے کر اڈیالہ پہنچ گیا، انقلاب آ کے چلا بھی گیا، شہباز شریف ماڈل ٹائون سے بھی نہ نکل سکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قوم روز اول سے جانتی ہے کہ شہباز شریف روز اول ہی سے اس انقلاب سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں، پانامہ لیکس سے آج تک قوم کو گمراہ کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا گیا، العزیزیہ اور ہل میٹل کے فیصلے آنا باقی ہیں، کرپشن کی سیاہ رات انجام پذیر ہے اور اجالا نمودار ہوا چاہتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں