حلقہ این اے 131میںپی ٹی آئی،(ن) لیگ کے بینرز کو آگ لگا دی گئی

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) حلقہ این اے 131میں تحریک انصا ف اور مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے بینرز کو آگ لگا دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز نا معلوم افراد نے والٹن روڈ پر واقع پیڈسٹرین برج کے جنگلوں اور اطراف میں لگے ہوئے بینرز کو آگ لگا دی جس سے چھت کی فائبر بھی جل گئی ۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔مذکورہ حلقے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق میدان میںہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں