ایس ای سی پی کاتمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو ڈیمز کی تعمیر میں فنڈز دینے کا سرکلر جاری

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) سکیورٹی ایکسچینج کمپنی آف پاکستان نے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو ڈیمز کی تعمیر میں فنڈز دینے کا سرکلر جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سرکلر کے مطابق ملک بھر کی تمام رجسٹرڈ 87 ہزار 622 کمپنیوں کو سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس ای سی پی کے ملازمین، افسران نے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے دینے کا اعلان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں