دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ‘ثناء

قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ‘ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات قومی سانحہ ہیں لیکن بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، پاکستانی قوم دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور اسی سے ہماری آنے والی نسلوں کا محفوط مستقبل وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان میں انتخابات کا وقت قریب ہے دہشتگردی کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں اور یقینی طور پر اس کے پیچھے ہمارے دشمنوں کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے اور اس میں کامیابی کے حصول تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ثناء نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور یہ لوگ ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں