جدت کے باوجود اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ،غزل گائیکی مشکل فن ہے ‘ سائرہ نسیم

گلوکاری ایک فن ہے اوراس کے رموز کو سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ‘ انٹر ویو

اتوار 15 جولائی 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ جدت کے باوجود اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، غزل گائیکی مشکل فن ہے اور اس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں ریاضت درکار ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ ہر دور میں موسیقی تبدیل ہوئی ہے لیکن حقیقی اور اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں آیا اور وہ آج بھی اپنا مقام بر قرار رکھے ہوئے ۔

گلوکاری ایک فن ہے اوراس کے رموز کو سمجھنے کیلئے سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگاناپڑتا ہے ۔ نئے گانے والوں پر تنقید نہیں کر رہی لیکن اگردیکھا جائے تو اکثریت ان لوگو ں کی ہے جنہوں نے باقاعدہ کوئی تربیت حاصل نہیں کی اور ایسے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہر کوئی غزل نہیں گا سکتا اس کیلئے سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں