پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی سےمتعلق متنازعہ گفتگو منظر عام پر آ گئی

پی پی پی کا جھنڈا جس گھر پہ دیکھتا ہوں لگتا ہے وہاں طوائف کے بچے رہتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 18:14

پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی  سےمتعلق متنازعہ گفتگو منظر عام پر آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی 2018ء) الیکشن 2018میں کچھ ہی روز رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے،اسی حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے جلسے بھی کیے جا رہے ہیں۔جلسوں میں مخالفین کے بارے میں نا زیبا الفاظ کا استعمال ابھی بھی جاری ہے۔

مخلتف سیاسی رہنما اپنے مخالفین کو نیچا دکھانے کے لیے حد پار کر دیتے ہیں،اسی حوالے سے معروف سماجی رہنما گل بخاری نےسابق وزیراعلی پرویز خٹک کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔جس میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے متعلق نا زیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔گل بخاری کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کمال کر دیا پروز خٹک نے۔ پورا پی ٹی آئی میں رنگے گئے ۔

(جاری ہے)

کہتے پی پی پی کا جھنڈا جس گھر پہ دیکھتا ہوں لگتا ہے وہاں طوائف کے بچے رہتے ہیں ۔

لعنت کے سوا کچھ نہیں میرے پاس کہنے کو۔ کم سے کم بی بی کی یاد کو اس طرح نہ گالی دیتے۔ اُن کی زندگی میں تو ان ہی کی پارٹی میں تھے۔
جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پرویز خٹک کی اس ویڈیو پر شدید رد عمل دیا ہے ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ کیا اس طرح قوم بنے گی کیا اسطرح لیڈر قابل تقلید ہونگے ۔ اس قدر بے حیائی پی ٹی آئی نے اپنے الفاظ اور کردار سے اس قوم کے نوجوانوں کو دے دی ہے۔

جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے پرویز خٹک کو ماضی میں پیپلز پارٹی کاحصہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی یہ جھنڈا پرویز خٹک کی چھت پر لگا ہوتا تھا۔ شاہ محمود قریشی۔ صفدر وڑاٸچ۔ ندیم افضل چن۔ منظور وٹو۔ وغیرہ۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا جیسا لیڈر ویسے ہی اس کے معاون۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں