چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کا چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط

حکومت پنجاب کی سانحہ مستونگ کے زخمیوں کو پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش

اتوار 15 جولائی 2018 19:20

چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی کا چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے سانحہ مستونگ کے زخمیوں کو پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر وڑائچ کو تحریری طور پر پیش کش کی ہے - چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے خط میں سانحہ مستونگ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاہے اور واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی تما م سہولیات فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے -اکبر درانی نے کہا کہ پنجاب کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بلوچی بھائیوں کی ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے -انہو ںنے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں