"تھوڑی سی کرپشن" کا حامی این اے 125 کا دلچسپ امیدوار سامنے آ گیا

تھوڑی رشوت کام زیادہ، وزیراعظم امبر شہزادہ، پوری قوم کا ایک ہی ارادہ، وزیراعظم امبر شہزادہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 جولائی 2018 14:46

"تھوڑی سی کرپشن" کا حامی این اے 125 کا  دلچسپ امیدوار سامنے آ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018ء) "تھوڑی سی کرپشن" کا پرزور حامی امیدوار بھی سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں بس کچھ روز ہی باقی ہیں۔اور تمام سیاسی پارٹیوں کی طرف سے سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے۔اسی حوالے سے ایک ایسا امیدوار بھی سامنے آیا ہے جو تھوڑی سی کرپشن کو ضروری سمجھتا ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2018 کی سیاسی گہماگہمی میں جہاں تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کی جانب سےکرپشن کے خاتمے کے نعرے لگائے گئے۔

وہیں ایک آزاد امیدوار 'نیم کرپشن' کے سلوگن کے ساتھ بھی میدان میں ہے۔ 'آپ جناب سرکار پارٹی' کے امبر شہزادہ کا تعلق ایک غیر معروف سیاسی جماعت سے ہے۔امبر شہزادہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور 'تھوڑی سی' کرپشن کے پُر زور حامی ہیں۔

(جاری ہے)

امبر شہزادہ نے اس حوالے سے ایک نعرہ بھی متعارف کروایا ہے جو کہ یہ ہے " تھوڑی رشوت کام زیادہ، وزیراعظم امبر شہزادہ، پوری قوم کا ایک ہی ارادہ، وزیراعظم امبر شہزادہ"۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس انوکھے سیاسی امیدوار کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکمران اگر ضرورت کے تحت کرپٹ ہوجائیں تو ملک کے تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے'۔ امبر شہزادہ کی شخصیت کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر وقت کالا چشمہ پہنے رہتے ہیں۔اس حوالے سے جب امبر شہزاہ سے پوچھا گیا کہ آپ ہر وقت کالا چشمہ کیوں پہنے رکھتے ہیں۔تو اس حوالے سے سوال جواب دیتے ہوئے امبر شہزادہ کا کہنا تھا کہ میں پبلک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتا، کیونکہ میں ایک کرپٹ سیاستدان ہوں۔ امبر شہزادہ کا انتخابی نشان 'چمچہ' ہے، لہذا انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ امیدوار جن کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے، وہ بھی چمچے کے نشان کے ساتھ الیکشن لڑیں، بعد میں ہم مل کر اپنی حکومت بنا لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں