ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر20روز کے دوران 146مقدمات درج ،194ملزمان کو گرفتار کیا گیا ‘ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

مقدمات اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، سائونڈسسٹم ودیگرخلاف ورزیوں پردرج کئے گئے‘شہزاداکبر نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

پیر 16 جولائی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) لاہور پولیس نے گزشتہ 20 روز کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کے مطابق پورے شہرمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر 146مقدمات درج کئے گئے، مقدمات اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، سائونڈسسٹم ودیگرخلاف ورزیوں پردرج کئے گئے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ مقدمات پی ایم ایل این، پی ٹی آئی، پی پی پی، ایم ایم اے، تحریک لبیک یارسول اللہ، اورآل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں اورکارکنان کے خلاف درج کئے گئے ہیںاور تمام مقدمات کی تفتیش سوفیصدمیرٹ پرکی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمات میں تاحال 194ملزمان کوگرفتار کیاگیاہیجن میں 29کارکنان کاتعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) جبکہ 21کارکنان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

(جاری ہے)

شہزاداکبر نے کہا کہ لاہورپولیس الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق بلاامتیازکارروائیاں کررہی ہے،کارروائیوں کا بنیادی مقصدشہرمیں امن و امان کی فضا کو برقراررکھنا، ووٹرکوووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پرامن ماحول دینااورقانون کی بالادستی قائم کرناہے۔ لاہورپولیس روزانہ سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں میں آنے والے ہزاروں شرکا کوفول پروف سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کوضابطہ اخلاق کی پاسداری کرکے کے لاہورپولیس سے مکمل تعاون کرنا چاہیے ۔ لاہورپولیس شہرمیں انتخابی جلسے جلوسوں میں سکیورٹی دینے کے علاوہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھی سخت کریک ڈاون کررہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں