''جو پنجابی عمران خان کو ووٹ دے گا وہ بے غیرت ہو گا''

عمران خان کے بعد ایاز صادق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 17:02

''جو پنجابی عمران خان کو ووٹ دے گا وہ بے غیرت ہو گا''
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے گذشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور ائیر پورٹ جانے والے لیگی کارکنان کو ''گدھا'' کہا جس پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر سردار ایاز صادق کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ن لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے بات سنو، جو پنجابی عمران خان یا پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا وہ بے غیرت ہو گا ، ہم باغیرت ہیں اور ہم ثابت کریں گے کہ ہم باغیرت لوگ ہیں۔

اس ویڈیو میں سردار ایاز صادق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کس منہ سے ووٹ لینے آؤ گے؟ اب جو لوگ بھی تمہارے ساتھ ہیں وہ بے غیرت ہیں۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 ایاز صادق کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ایاز صادق سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور کارکنان سے خطاب میں ایک دوسرے پر لفظی حملے بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس لفظی جنگ میں صرف اور صرف عوام کو بے عزت اور ذلیل کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے ائیر پورٹ جانے والے لیگی کارکنان کو گدھا کہا تو ایاز صادق نے عمران خان یا ان کی جماعت کو ووٹ دینے والوں کو بے غیرت کہہ دیا۔ دونوں صورتوں میں عوام ہی کو ذلیل کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سیاسی رہنماؤں کی اس طرح کی زبان اور بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں