ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری و ساری رہے گی‘ڈاکٹر حسن عسکری

نگران حکومت مکمل غیر جانبداراورغیر سیاسی ہے ،شفاف الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائینگے عام انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدر آمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گا‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 16 جولائی 2018 17:23

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری و ساری رہے گی‘ڈاکٹر حسن عسکری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونیوالی ملاقات میںانتخابی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدر آمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گااورالیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیازکارروائی جاری رہے گی۔

انہوںنے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیںاور آزادانہ حق رائے دہی کیلئے ووٹرز کوپرامن ماحول فراہم کریںگے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر پابندی شفاف انتخابی عمل کی بنیادی شرط ہے اور صاف اورشفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا لازم ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری و ساری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ نگران حکومت مکمل طورپرغیر جانبداراورغیر سیاسی ہے اورنگران حکومت غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں