نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار

پیر 16 جولائی 2018 17:23

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ملتان کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔نگران وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں