نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہاروں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

نگران وزیر خارجہ نے اپنی ساری تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 19:20

نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہاروں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جولائی 2018ء) :نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہاروں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔نگران وزیر خارجہ نے اپنی ساری تنخواہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔حالیہ صورتحال میں پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔

اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ تاہم اس حوالے سے گزشتہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک طاقتور مہم شروع کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے بعد کالاباغ ڈیم کا معاملہ عدالت بھی جا پہنچا ہے اور اس حوالے سے خاصے فکر انگیز مباحثے قومی چینلز پر انعقاد پذیر ہو رہے ہیں جس میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر ،ممکنہ تنازعہ اور اسکے حل کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس سنا دیا گیا جس کے مطابق مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیا اور اسکے ساتھ ہی ڈیموں کی تعمیر کے عطیات اکٹھے کرنے کے لیے بینک اکاونٹس بھی بنادئیے گئے جس میں اب تک خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے ،پاکستان کی تمام مخیر ہستیاں اس معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی فکر میں ہیں۔اب تک چیف جسٹس کے حکم پر بنائے گئے اکاونٹ میں اڑھائی کروڑ روپے کی رقم جمع ہو چکی ہے ۔اس کا آغاز چیف جسٹس نے 10 لاکھ روپے جمع کروا کر لیا تھا جس کے بعد آرمی چیف اور متعدد حکومتی اور سیاسی شخصیات نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے خطیر رقوم جمع کروائیں۔اس معاملے میں نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہاروں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں