ایمنیسٹی سکیم کے تحت کالے دھن کو سفید بنانے والی امیر ترین پاکستانی خاتون منظر عام پر آگئی

مریم علی نے ایمنیسٹی میں سب سے زیادہ 3 ارب 30 کروڑ ٹیکس ادا کیا جبکہ خاتون نے اثاثوں کی مالیت 165 ارب ظاہرکی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 19:58

ایمنیسٹی سکیم کے تحت کالے دھن کو سفید بنانے والی امیر ترین پاکستانی خاتون منظر عام پر آگئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جولائی 2018ء) :ایمنیسٹی سکیم کے تحت کالے دھن کو سفید بنانے والی امیر ترین پاکستانی خاتون منظر عام پر آگئی۔ مریم علی نے ایمنیسٹی میں سب سے زیادہ 3 ارب 30 کروڑ ٹیکس ادا کیا جبکہ خاتون نے اثاثوں کی مالیت 165 ارب ظاہرکی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے 55 ہزار افراد مستفید ہوئے۔:ایمنسٹی اسکیم سے 68ارب روپے اب تک وصول ہوچکے ہیں جبکہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں نے52ارب روپے کے چالان لے رکھے ہیں۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق اس سکیم کے تحت کالے دھن کو سفید بنانے والی امیر ترین پاکستانی خاتون منظر عام پر آگئی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم میں کراچی کی خاتون نے اب تک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون مریم علی نے 3 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ مریم علی نے بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 165 ارب روپے ظاہر کی۔ مریم علی نے 2 فیصد ٹیکس ادائیگی کے بعد اثاثے قانونی کروالیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ حکومت نے اپریل میں ایمنیسٹی سکیم متعارف کروائی تھی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں ٹیکس اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن پاکستانی شہریوں کے کے اثاثے پاکستان سے باہر ہیں وہ دو فیصد جرمانہ ادا کرکے ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔ حکومت پہلے تو ایمنیسٹی سکیم کا دورانیہ بڑھانے سے انکاری تھی تاہم حکومت نے ایمنیسٹی سکیم پر بہترین ردعمل آنے کے بعد سکیم کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں