لاہور کے فارنزک ماہرین کا مستونگ دھماکہ والی جگہ کا دورہ ،

شواہد اکٹھے کئے ،سانحہ مستونگ کی تحقیقات محکمہ انسدادی دہشتگردی کے حوالے

پیر 16 جولائی 2018 20:41

لاہور کے فارنزک ماہرین کا مستونگ دھماکہ والی جگہ کا دورہ ،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) لاہور کے فارنزک ماہرین نے مستونگ میں دھماکہ والی جگہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے ، سانحہ مستونگ کی تحقیقات محکمہ انسدادی دہشتگردی کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیرکو پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے آنیوالے فارنزک ماہرین نے مستونگ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ سانحہ مستونگ کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کرکے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 5رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں