بینظیر بھٹو کی آمد کے بعدنواز شریف کی وطن واپسی پر سب سے بڑا اورتاریخی استقبال ہوا‘سینیٹر مشاہد حسین سید
اب تک جتنے بھی سروے آئے ہیں، اس میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے لیکن انتخابات میں گند ڈالنے ،جھرلو پھیرنے اور دھونس دھاندلی کی کوششیں ہو رہی ہیں ،اینٹی رگنگ سیل کو فعال کر دیا ہے جس کے تحت کسی بھی طرح کی شکایات کو منظر عام پر لایا جائے گا (ن) لیگ 19جولائی کو ایک کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے جس کا افتتاح محمد شہباز کرینگے اس میں نواز شریف او ر مریم نواز کا پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا ‘اپنے چیف پولنگ ایجنٹس کو تربیت دی جائے گی،مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سنٹرل میڈیا کمیٹی کے چیئرمین کی لاہورمیں پر یس کانفر نس
پیر 16 جولائی 2018 20:41
(جاری ہے)
مشاہد حسین سید نے کہا کہ رات کے وقت پی ایچ اے کے ٹرک آتے ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آویزاںبینرز او ر فلیکسز میں سے صرف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے بینرز اور فلیکسز اتار کر لے جاتے ہیںاور یہ باقاعدہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ۔
ہمارے امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں گے اور ہمیں بھجوائیں گے ، ہم نے دھاندلی کی شکایات کو منظر عام پرلانے کیلئے اینٹی رگنگ سیل بنایا ہے۔ ہمارے امیدوار وکلاء سے لنک ہوں گے جو لیگل ایکشن لیں گے ،اس کے علاوہ سوشل میڈیا ٹیم اور یہ ریکارڈنگزہیڈ کوارٹر بھی آئیں گے ۔ انتخابات میں اندرون ملک کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی آبرزورز آرہے ہیں انہیں بھی اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 19جولائی کو ایک کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے جس کا افتتاح محمد شہباز کرینگے اس میں نواز شریف او ر مریم نواز کا پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ اپنے چیف پولنگ ایجنٹس کو تربیت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں گند کی کوشش کی گئی تو ایسا کرنے والے لوگ بے نقاب ہوں گے ۔انتخابات کو متنازعہ نہ کیا جائے اور عوام جسے چاہتے ہیں اسے ووٹ دینے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ا س سلسلہ میں میڈیا سے بھی رابطے رہیں گے اور انہیں بھی آگاہ کریں گے جس کے لئے دو وٹس اپ نمبر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشتگردی کے واقعات خطرناک رجحان ہے جس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا چاہیے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق، زید حامد او رنصیر بھٹہ نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے جنہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور اس کیلئے احکاما ت بھی جاری کر دئیے گئے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پر عملدرآمد بھی ہوتا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے خود کہا ہے کہ مستونگ واقعہ میںبھارت ملوث ہے ۔ ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں او رانہوں نے دیوار پر لکھی ہوئی اپنی شکست کو پڑھ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الزامات کی بجائے حقائق پر مبنی انتخابی مہم چلائی ہے ، طاقت کا سرچشمہ ملک کے 22کروڑ عوام ہیں، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ آزانہ طریقے سے انتخابات کرائیں ۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریوںکی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نواز کاجیل میں ٹرائل کرنا قابل مذمت ،وہ کوئی دہشتگرد نہیں ہیں ،ان کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب سلیکشن کے زمانے ختم ہوچکے ہیں اب چیزیں کنٹرول نہیں کی جاسکتی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جامع اور پائیدار بنیادوں پر ترقی حکومت کی ترجیح ہے‘شزہ فاطمہ خواجہ
موجودہ مشکل حالات میں شیر افضل مروت کا غیر ذمہ داری کی حد ہی:مسرت چیمہ
سکیورٹی اداروں پر تنقید کرنے والے اپنا قبلہ در ست کریں : سنی علما کونسل
ضمنی انتخابات میں بھی فتح تحریک انصا ف کا مقدر بنے گی: فرخ جاوید مون
پاکستان میں قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں:متحدہ علما کونسل
اسرائیلی مصنوعات کا عوامی سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے : جے یو آئی
سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت صدر اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کری: خالد مقصود
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر خوراک بلال یاسین کاگورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ
سرکاری قیمتوں پر روٹی اور نان کی دستیابی کا مشن، وزیر خوراک سرگرم
متروکہ وقف املاک بورڈ کی 40ارب مالیت کی ٹرسٹ اراضی واگزار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتارکرلئے