نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ سعیداللہ بابرکی ملاقات

بارش کے پانی کو بعد میں استعمال کے قابل بنانے کیلئے تیزی سے درست سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے پانی ایک نعمت ہے اور اس کا کفایت شعاری سے استعمال وقت کا تقاضا ہے،ڈاکٹر حسن عسکری

پیر 16 جولائی 2018 22:31

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ سعیداللہ بابرکی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے سوموار کو نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ، ماحولیات و کوآپریٹو سعیداللہ بابر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں بارش کے پانی کو بعد میں زیر استعمال لانے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بارش کے پانی کو بعد میں استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے، ہمیں بھی ان کے تجربات کی روشنی میں بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی ایک نعمت ہے اور اس کا کفایت شعاری سے استعمال وقت کا تقاضا ہے اور بارش کے پانی کو بعد میں استعمال کے قابل بنانے کیلئے تیزی سے درست سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ، ماحولیات و کوآپریٹو سعیداللہ بابر نے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بھی نگران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں