تحریک انصاف کے سیاسی استاد بھی پرویز خٹک کی ہرزہ سرائی پر پھٹ پڑے

پیپلز پارٹی کارکنوں کے بارے میں جو الفاظ پرویز خٹک نے برتے اخلاقی افلاس بلکہ ذہنی عدم توازن کی علامت ہیں،ہارون رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 21:19

تحریک انصاف کے سیاسی استاد بھی پرویز خٹک کی ہرزہ سرائی پر پھٹ پڑے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) تحریک انصاف کے سیاسی استاد بھی پرویز خٹک کی ہرزہ سرائی پر پھٹ پڑے۔معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کے بارے میں جو الفاظ پرویز خٹک نے برتے اخلاقی افلاس بلکہ ذہنی عدم توازن کی علامت ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے،اسی حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے جلسے بھی کیے جا رہے ہیں۔جلسوں میں مخالفین کے بارے میں نا زیبا الفاظ کا استعمال ابھی بھی جاری ہے۔مخلتف سیاسی رہنما اپنے مخالفین کو نیچا دکھانے کے لیے حد پار کر دیتے ہیں،اسی حوالے سے معروف سماجی رہنما گل بخاری نےسابق وزیراعلی پرویز خٹک کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے متعلق نا زیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔

گل بخاری کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کمال کر دیا پروز خٹک نے۔ پورا پی ٹی آئی میں رنگے گئے ۔ کہتے پی پی پی کا جھنڈا جس گھر پہ دیکھتا ہوں لگتا ہے وہاں طوائف کے بچے رہتے ہیں ۔ لعنت کے سوا کچھ نہیں میرے پاس کہنے کو۔ کم سے کم بی بی کی یاد کو اس طرح نہ گالی دیتے۔ اُن کی زندگی میں تو ان ہی کی پارٹی میں تھے۔
جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پرویز خٹک کی اس ویڈیو پر شدید رد عمل دیا تھا ۔

تازہ ترین خبر کے مطابق پرائے تو پرائے اپنے بھی اس بیان پر پرویز خٹک پر پھٹ پڑے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے ہارون رشید نے بھی پرویز خٹک کی کلاس لے لی۔
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کے بارے میں جو الفاظ پرویز خٹک نے برتے اخلاقی افلاس بلکہ ذہنی عدم توازن کی علامت ہیں۔ وہ سیاست چھوڑ دیں ورنہ پارٹی نکال پھینکے۔ بھگتیں گے، بچ نہیں سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں